ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں نئی ٹیم شامل

ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں نئی ٹیم شامل


کراچی( 24نیوز )کراچی پہلی بار ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گیا،کراچیننز ٹیم کی آفیشل جرسی اور ترانے کی رونمائی ۔
دبئی میں منعقدہ t-10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی نئی ٹیم کراچیننز ٹیم کی آفیشل جرسی کی رونمائی اور ٹیم کے ترانے کا اجراءایک رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا،،مہمان خصوصی پاکستان کے سابق اوپنراور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے ٹیم کے مالکان کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔
محسن حسن خان کاکہناتھا کہ ٹی ٹین ،ٹی ٹوئنٹی کی طرح مقبولیت کے مراحل طے کرے گی۔اس طرز کی کرکٹ سے اولمپک میں ہماری راہ کھل جائے گی،کراچیننز ٹیم کا آفیشل ترانہ نامور گلوکار عمیر جسوال نے گایا۔


کراچیننز ٹیم میں پاکستان کرکٹ کے نامور سٹار شامل ہیں ان میں محمد نواز نمایاں کھلاڑی ہیں۔تقریب رونمائی میں پاکستان کے سابق اوپنر شعیب محمد کے ساتھ ٹیم کے اسپانسرز نے بھی شرکت کی،ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن اکیس نومبر سے دو دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔