موبائل فون کینسر کا سبب بننے لگا

موبائل فون کینسر کا سبب بننے لگا


24 نیوز:موبائل فون اور کینسر کے درمیان تعلق کا واضح ثبوت مل گیا, جدیدتحقیق کے مطابق موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے چوہے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن کے تحت ہونے والی ریسرچ میں موبائل فون اور کینسر کے درمیان تعلق کا واضح ثبوت مل گیا۔اس ضمن میں  نیشنل ٹوکسی کولوجی پروگرام کے تحت چوہوں پر طویل عرصے سے تحقیق جاری تھی، تحقیق کے نتائج کے مطابق موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے متاثرہ چوہوں میں کینسرکی بیماری پائی گئی۔

علاوہ ازیں میل چوہوں میں دماغ اور گردوں کے ٹیومر کے بھی ثبوت ملے جبکہ فی میل چوہوں میں کینسر کے ثبوت زیادہ واضح نہیں ہیں۔