کینسر کی شکار سونالی باندرے کی نظر بھی کمزور

کینسر کی شکار سونالی باندرے کی نظر بھی کمزور


نیویارک ( 24 نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کی نظر کمزور ہو گئی, اداکارہ کینسرمیں مبتلا ہیں۔

کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سونالی باندرے ہمت ہارنے والی نہیں، کیمو تھراپی کے تکلیف دہ علاج کے باوجود انکی زندہ دلی قابل دید ہے ۔ خوش مزاج اور من موہنی صورت والی سونالی باندے کا کہنا ہے کہ کیمو تھراپی کی وجہ سے انکی نظر کمزور ہو گئی ہے اور اب انہیں کتاب پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرنے والے مداح اس شدید بیماری میں بھی کتب بینی کے شوق پر انکی تعریفیں کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ سونالی اس وقت نیویارک میں زیر علاج ہیں.