آسیہ بی بی کا وکیل خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گیا

آسیہ بی بی کا وکیل خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گیا


24نیوز: آسیہ بی بی کو بری کرنے والا وکیل سیف الملوک قتل کی دھمکیاں ملنے پر خاندان سمیت بیرون ملک چلا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کو بری کرانے والا وکیل خاندان سمیت بیرون ملک چلا گیا،  سیف الملوک کے مطابق ان کی جان کو شدید خطرہ تھا،  ان کا پاکستان سے باہر جانا ناگزیر ہو گیا تھا تاکہ وہ آسیہ کے کیس میں اپنی موکلہ کی نمائندگی کر سکیں.

 واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو اپنے فیصلے میں آسیہ بی بی کو توہین رسالت ﷺ کے الزام سے بری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔جس کے بعد  کراچی، لاہور سمیت ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا،  سڑکیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں، بازار، ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن گزشتہ رات حکومت اور تحریک لبیک کے مابین  مذاکرات  کامیاب اور 5 نکاتی معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم ہوگئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔