چینی خاتون کا پاکستان سے محبت کا منفرد انداز


لاہور(24 نیوز)چین کے قومی دن کے موقع پر  سے چین سے آئی ’قیسی‘ 24 نیوز کی مہمان بنیں، قیسی نے  پاکستانی ملی نغمے گا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
 یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔ چین اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے چینی باشندے اپنا یہ یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے اور وقار سے مناتے ہیں۔ ساٹھ سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پر عوامی جمہوریہ چین نے آزادی حاصل کی تھی، اس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گزرتا رہا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا آج وہ معاشی طورپر دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ پاکستان اور چین شروع دن سے ہی ایک دوسرے کے دوست ملک ہیں، یہ دوستی پاک چین دوستی کے نام سے مشہور ہے۔

پاک چین دوستی مزید مضبوط  کرنے کیلئے  چین کے قومی دن کے موقع پر  24 نیوز اپنے چینی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر چین سے آئی ’قیسی‘ 24 نیوز کی مہمان بنیں، قیسی کو پاکستان کے علاوہ پاکستانی ملی نغموں سے بھی پیار ہے۔ انہوں نے مشہور زمانہ پاکستانی ملی نغمہ ’دل دل پاکستان ‘ گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔اس کے علاوہ انہوں نے چائنہ کا قومی ترانہ بھی گنگنایا، پاکستانی کھانوں کی بھی بھرپور تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بہت محبت کرنے والی ہے،یہاں آکر انہیں بہت زیادہ احترام ملا۔عمران خان کا مشہور ڈائیلاگ’ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے‘ کی بھی خوب نقل اتاری۔"روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے" گا کر سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

واضح رہےقیسی تقریبا 1 سال سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔اس دوران انہوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کی ہے۔