نیا پاکستان، سوئی گیس بلوں پر گدھوں کی تصویریں چھپنے لگیں

نیا پاکستان، سوئی گیس بلوں پر گدھوں کی تصویریں چھپنے لگیں


فیصل آباد (24نیوز) فیصل آباد میں محکمہ سوئی گیس ملازمین کی نااہلی کے چرچے ہونے لگے،  سوئی گیس کے بل پر میٹر ریڈنگ کے بجائے گدھے کی تصویر چسپاں کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے ملازمین نے غفلت کی انتہا کردی،  بل پر میٹر ریڈنگ کے بجائے گدھے کی تصویر چسپاں کر دی۔حکام نے شکایت کے باوجود میٹر ریڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، بوگس بلنگ سے بچنے کیلئے گیس بل پر میٹر کی ریڈنگ کی تصویر چسپاں کرنا ضروری ہے لیکن فیصل آباد میں میٹر ریڈر کی نااہلی کے باعث میٹر ریڈنگ کے بجائے سڑک پر کھڑے گدھے کی تصویر ریڈنگ کی جگہ پر چسپاں کردی گئی،جبکہ واقعہ کی سوئی گیس حکام کو شکایت بھی کی گئی لیکن میٹر ریڈر کی نااہلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔