حکومت ڈرامے بازی کررہی ہے:حمزہ شہباز

حکومت ڈرامے بازی کررہی ہے:حمزہ شہباز


24نیوز :  حمزہ شہبازشریف کی رانا مشہود کے بیان کی تردید ،کہتے ہیں رانا مشہود کےبیان پر پارٹی نےموقف دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے رانا مشہود کے بیان کی تردید کردی،ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کےبیان پر پارٹی نےموقف دےدیااس پرزیادہ بات نہیں کرینگے، پنجاب میں حکومت کو ہٹانے کی کوشش نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کیلئے سیاست نہیں کررہی،کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہوتا ہے، ملتان،پنڈی میں میٹروبن گئی پشاور میں آج بھی خاک اڑ رہی ہے۔

حمزہ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن جذبوں سے لڑیں گے، حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ڈرامے بازی کررہی ہے،دعا ہے لوگوں کو جھوٹ کے پلندے کی سمجھ آجائے۔جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئیں ہیں دیکھتے ہیں یہ کیا کرتے ہیں۔