رانا مشہود اپنے بیان سےمکر گئے

رانا مشہود اپنے بیان سےمکر گئے


24نیوز: رانا مشہوداپنے بیان سے مکرگئے، کہتے ہیں جو بات کی اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ہم نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ جوبات کی اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،ہم نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی،انٹرویو میں کہیں بھی ڈیل کا لفظ نہیں بولا،کسی ڈیل کا حصہ بنے نہ کسی کوڈیل کا حصہ بننے دیں گے،بیان میری ذاتی رائے تھا۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ  رانا مشہود نے آل شریف کے کہنے پر ایسا بیان دیا، رانا مشہود کا بیان ضمنی انتخاب میں عوام کو بیوقوف بنانا تھا،اور  یہ بیان رانا مشہود کا اپنا بیان نہیں ہے۔