سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام بند

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام بند


24 نیوز : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام بند ہوگئی ، صارفین اس پر اپنی تصاویر یا ویڈیو شئیر نہیں کر پا رہے، خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ انسٹاگرام ویب سائٹ اور ایپ کام نہیں کر رہی ہے اور اسے استعمال کرتے وقت دشواری کا سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق انسٹاگرام ویب استعمال کرنے پر ’5xx Server Error‘ کا پیغام سامنے آ رہا ہے جبکہ موبائل ایپ استعمال کرنے پر  "could not refresh feed‘ کا پیغام واضح ہورہا ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

فی الحال انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے کوئی تفصیلات یا بیان سامنے نہیں آیا اور ممکن ہے کہ جلد ہی انسٹاگرام کی سروس بحال کردی جائے۔ صارفین انسٹاگرام کی سروس معطلی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اظہار خیال بھی کر رہے ہیں۔