وزیر اعلیٰ گندے نالے میں اتر گئے

وزیر اعلیٰ گندے نالے میں اتر گئے


نئی دہلی( 24نیوز )بھارتی یونین علاقے پونڈیچری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی بند نالہ صاف کرنے کیلئے کدال لے کر گندے پانی میں گھس گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سفید کپڑوں میں ملبوس کانگریسی وزیراعلیٰ کو گندا نالہ صاف کرنے کیلئے کدال سے گار نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ربڑ کے دستانے پہن رکھے ہیں۔

یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں ”کلین انڈیا“مہم جاری ہے،اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے کہ صحت مند رہنا ہے تو صفائی اختیار کرناہوگی،بھارت میں اسی سلسلہ میں لیٹرینوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔