آ ئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

آ ئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی


لاہور( 24نیوز )آ ئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی،آئی سی سی کے نمائندے شمرون شیٹھی ٹرافی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں ،ٹرافی کی قذافی اسٹیڈیم میں رونمائی کی گئی، ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے ٹرافی کوشہر کا چکر لگوایا گیا۔
کل صبح ٹرافی کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لے جایا جائے گا،ٹرافی کو آ ئی سی سی کی آ فیشل تصویر کے لئے واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا،کل شام ٹرافی کو شوکت خانم ہسپتال لے جاکر پیش کیا جائیگا،واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی،ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔
ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی،یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے اور 100 روزہ ٹور میں ٹرافی انگلینڈ اینڈ ویلز کے شہروں میں جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔