پاکستان میں

پاکستان میں "خسرہ" بڑا خطرہ بن گیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں خسرہ نے خطرناک شکل اختیار کر لی، خیبر پختونخوا میں رواں سال 23 بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ حکومت نے 15 اکتوبر سے 13 روزہ کمپین شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

خسرہ بیماری ہے جان لیوا،  خیبرپختونخوا میں خسرہ نے وبا کی شکل اختیار کرلی، عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بیماری نے 25 افراد کی جان لے لی۔2018 خیبرپختونخوا میں خسرے سے 23 بچوں کی موت واقع ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 10 ہزار افراد اس کا شکار ہوئے۔ 

ماہرین کے مطابق دیہاتی علاقوں میں بچوں کو اچھے ڈاکٹر کے پاس لایا جانا چاہیے۔ بخار کم کرنے والی ادویات اور وٹامن اے سے بچوں کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔