فضل الرحمان کو اپوزیشن متحد کرنے کا ٹاسک مل گیا


اسلام آباد(24 نیوز) شہباز شریف  نےمنتشر اپوزیشن کو متحد کرنے کا ٹاسک ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا .

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،  ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں،  دھاندلی کے نتیجے میں آنے والی حکومت کے لیڈر نے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس حکومت نے منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی اے سی اپوزیشن کو دینے کی روایت کو توڑنا پارلیمنٹ پر حملہ ہوگا،وزیر خزانہ نے ہمیں اور پیپلزپارٹی کو الجھانے کی کوشش کی جو ناکام ہوئے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ہمارا واسطہ جعلی حکومت سے پڑا ہے، ایک ماہ میں مہنگائی نے بہت جمپ لیا ،حکمران خود کہتے ہیں کہ ہماری پشت پر ادارے ہیں۔