پوری دنیا کا چکر لگانے والا پہلا پاکستانی

پوری دنیا کا چکر لگانے والا پہلا پاکستانی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی نوجوان فخر عالم نے خود جہاز اڑا کر پوری دنیا میں  چکر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار فخر عالم 'مشن پرواز' کے لیے تیار ہوچکے ہیں، جس کے دوران وہ خود جہاز اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔ فخر عالم نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ 3 برس کی محنت کے بعد وہ اپنے خواب 'مشن پرواز' کے تحت پوری دنیا کا چکر لگانے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا، 'اگر میں اس میں کامیاب ہوا تو میں دنیا کی تاریخ میں ایسا کرنے والا سب سے پہلا پاکستانی بن جاؤں گا'۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔