کیمیا کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا

کیمیا کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا


24نیوز: کیمسٹری کا نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوبل انعام تین سائنسدانوں کے نام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمسٹری کا نوبل انعام تین سائنسدانوں کے نام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں امریکی خاتون سائنسدان فرانسِس ایچ آرنلڈ اور جورج پی اسمتھ اورایک برطانوی محقق گریگری پی ونٹر شامل ہیں۔ رواں برس کے نوبل انعام کے اعلان کا سلسلہ پیر پہلی اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے،  نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والی شخصیت کا اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نوبل انعامات ہر سال دس دسمبر کو ایک خصوصی تقریب میں دیے جاتے ہیں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔