پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی


اسلام آباد(24نیوز ) پاور سیکٹر کے لیے متبادل فیول کی دستیابی اور کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت مجموعی طور پر 33 فیصد کم ہو گئی، سب سے زیادہ کمی فرنس آئل کے استعمال میں رکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 47 لاکھ 50 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، جو گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح ہے، تین ماہ کے دوران فرنس آئل کی کھپت 67 فیصد کمی سے 8 لاکھ 48 ہزار ٹن رہ گئی، پیٹرول کی فروخت گزشتہ سال سے دو فیصد کم رہی، تین ماہ میں 18 لاکھ 96 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول فروخت ہوا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں 19 فیصد کمی رہی، تین ماہ میں 18 لاکھ 26 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل استعمال ہوا.

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، جو اس سال اگست کی فروخت سے زیادہ ہے لیکن گزشتہ سال ستمبر سے 19 فیصد کم ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔