تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، انتظامیہ نے وزیر خارجہ کو بھی نہ بخشا

تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، انتظامیہ نے وزیر خارجہ کو بھی نہ بخشا


لاہور(24نیوز)  قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران انتظامیہ نے ملتان میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے ڈیرہ کے فرش اور سیڑھیوں کو بھی مسمار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شروع ہوگیا ہے، لاہور میں جہاں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اسی طرح ملتان میں بھی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ہوا جس میں انتظامیہ نے 200 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ انتظامیہ نے  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کو بھی نہ بخشا اور ڈیرے کے باہر کا فرش اور سیڑھیاں توڑ دیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔