نو منتخب گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کون ہیں؟

نو منتخب گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کون ہیں؟


 کوئٹہ(24 نیوز) وفاقی حکومت نےامان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا۔

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے،  آپ کا تعلق کاکڑ قبیلے کے سب ٹرائیب ہاسین زئی شاخ سے ہے۔ ابتدئی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی، جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں سر انجام دیں۔یاد رہے امان اللہ یاسین زئی سمیت4ججزجسٹس احمدخان لاشاری، جسٹس اختر زمان ملغانی، جسٹس نادر خان اور جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی نے3نومبر2007کی ایمر جنسی میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں معاملہ بھجوانے پرامان اللہ یاسین زئی ساتھی ججز سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔

وفاقی حکومت نے محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا ہے۔