نجی سکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار

11:14 AM, 3 Sep, 2018

وقار نیازی

کراچی (24نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عقیل احمدعباسی، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کرے گا ورنہ اس ادارے خلاف کارروئی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نجی سکولوں کی فیسوں میں بے حد اضافہ کیخلاف والدین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔

مزیدخبریں