چھوٹے دلہا میاں،چھوٹی دلہن بیاہ لائے

چھوٹے دلہا میاں،چھوٹی دلہن بیاہ لائے


لاہور(24 نیوز) کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ کچھ کو تو بن ڈھونڈے دلہنیا مل جاتی ہے، جبکہ کچھ کو سالوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے۔ موہنی روڈ کے تین فٹ قد کےمالک عاصم کو زیادہ عرصہ انتظار کئے بغیر ہی دلہن مل گئی۔ فیروز والا میں ساڑھے تین فٹ کی کزن سحر کو پسند کیا اور جلد ہی دونوں رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔

ولیمے کی تقریب مقامی علاقے کے شادی ہال میں ہوئی۔ چھوٹے میاں کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے کبھی بھی احساس کمتری نہیں ہوا۔ آج اللہ نے مجھے چاند سی دلہن دے کر اپنی رحمتوں کی بارش کر دی ہے۔
دوسری جانب دلہے کا والد بیٹے کی شادی سے بہت خوش ہے، کیونکہ عاصم انکا بہت ہی فرماںبردار بیٹا ہے۔ اسکی فرما نبرداری کو دیکھتے ہوئے ہی خاندان سے جلد ہی بیٹے کا رشتہ آگیا۔
دلہا اور دلہن نے اپنی شادی کو یادگار لمحہ قرار دیا، ولیمے کی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں نے خوبصورت جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔