شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا

06:44 PM, 3 Sep, 2018

شازیہ بشیر

  کراچی ( 24نیوز ) سابق وزیر اطلاعات سندھ اور رہنما  پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خون کے نمونوں میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ضیاء الدین ہسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا جہاں شرجیل انعام میمن زیر علاج ہیں۔چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے ہسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جس پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو فوری طور پر ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔

شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے یکم ستمبر کو لیے گئے تھے۔ شرجیل میمن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے 2 مختلف اسپتالوں میں بھیجے گئے تھے۔ ایک ہسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون میں پلازمہ الکوحل اور ایتھانول کی کوئی مقدار نہیں پائی گئی جب کہ الکوحل کے استعمال سے متعلق دیگر 3 ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔

جبکہ بوتل  کی رپورٹ  بھی سامنے آگئی جس کے مطابق بوتل میں بھی شراب نہیں تھی۔

مزیدخبریں