وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ انتقال کرگئیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ انتقال کرگئیں


پشاور ( 24نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی والدہ بقضائے الہیٰ  انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ محمودخان کی والدہ بقضائے الہیٰ انتقال کر گئیں،انکی نماز جنازہ آج منگل کے روز 11am کو انکے آبائی گاوں مٹہ سوات میں ادا کی گئی،وزیر اعلیٰ محمود خان اپنے رہائش گاہ پر موجود فاتحہ خوانی کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وزیر اعلی کے رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ مرحومہ کچھ عرصہ سے بیمار تھی اور گزشتہ رات انتقال کر گئی تھی۔