پاکستانی معروف اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک

پاکستانی معروف اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک


24نیوز: پاکستانی معروف اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک ہے۔ عابد علی چند روز سے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہورومعروف پاکستانی اداکار عابد علی کو جمعہ کی رات اسپتال لایا گیا تھا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکار عابد علی یرقان کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عابد علی جگر کے کینسر سے بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اہلخانہ نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔