پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے ذوالفقاربھٹو ہی تھے: بلاول بھٹو

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے ذوالفقاربھٹو ہی تھے: بلاول بھٹو


کراچی (24 نیوز) قوم ہمیشہ بھٹوکو یاد کرتی رہے گی ، بلاول بھٹوکا شہید ذوالفقارعلی کوخراج عقیدت، ذوالفقاربھٹونے تمام شہریوں کوبرابرمواقع فراہم کیے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اوربانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹوکی ملک وقوم کے لیےخدمات کا ذکرکرتےہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بلا امتیاز تمام شہریوں کوترقی کے برابر مواقع فراہم کئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پارلیمان سپریم، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے: ترجمان پاک فوج

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل، کامرہ ایروناٹیکل ، ہیوی مکینیکل کمپلیس، پورٹ قاسم، شہید ذوالفقار علی بھٹوجیسے لیڈر ہی کے منصوبےہیں۔ پاکستان کوجوہری طاقت بنانےکی راہ پرڈالنے والا ذوالفقارعلی بھٹو ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم صدیوں تک شہید بھٹو کو کھونےکا دردمحسوس کرتی رہےگی۔