تخت رائیونڈ کا خاتمہ، پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہمارا ہو گا: آصف زرداری


 گڑھی خدابخش(24نیوز) بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہو نواز شریف سے سے جنگ رہے گی، ہم کسی  سے بھی مل کر  پنجاب میں حکومت  بنائیں گے مگر ن لیگ کے ساتھ نہیں بنائیں گے۔

سابق صدر نے مزید کہا  کہ اب نواز شریف سے اسی وقت بات ہوگی جب وہ ختم ہوچکے ہوں گے اور  پیپلز پارٹی بہت جلد پنجاب میں تخت رائیونڈ کو ختم کردے گی اور ن لیگ کو وزارت اعلیٰ بھی نہیں لینے دے گی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو صابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کے فلسفہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ بھٹو نے متفقہ آئین دیا۔ 18ویں ترمیم بھی متفقہ طور منظور ہوئی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کو صابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت اور صوبائی خودمختاری کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے گولی سے نہیں۔ شہید بھٹو امید کا مینارہ نور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی 39ویں برسی
سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں شہید بھٹو نے متفقہ آئین دیا ۔ 18 ویں ترمیم بھی متفقہ طور منظور ہوئی۔ آج ہم شہید بھٹو کے فلسفہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ان شہیدوں کو سلام جنہوں نے جمہوریت کے لیئے جانیں قربان کیں۔ جمہوریت ، شہری آزادیوں اور صوبائی خودمختاری کے لئے پرعزم ہیں۔