گوریلا کمانڈرجمعہ خان کی قومی دھارے میں وآپسی

گوریلا کمانڈرجمعہ خان کی قومی دھارے میں وآپسی


کوئٹہ (24نیوز) سینتیس سال تک گوریلا کارروائیاں کرنے والے بلوچ کمانڈر جمعہ خان مری قومی دھارے میں٘ شامل ہوگئے۔ قبائلی رہنماوں اورشہریوں نے خوشی میں کوہلو میں ریلی نکالی، قبائلی رہنماوں کا کہنا ہے کہ ناراض بلوچوں کو باہر بٹھانے میں بلوچوں کا ہی کردا ر رہا۔

اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے کوآرڈینیٹر اور گوریلہ کارروائیاں کرنے والے جمعہ خان نے1973 میں ملک چھوڑ ا۔ 1980 میں بلوچ علیحدگی پسند تنظم یو بی اے میں شمولیت اختیار کی۔ 37 سال تک بلوچ علیحدگی پسند تنظمیوں کے ساتھ رہے ۔

جمعہ خان کی قومی دھارے میں شمولیت کی خوشی میں کوہلو میں قبائلیوں نے ریلی نکالی۔ ریلی بنک چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس بنک چوک پر اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی 39ویں برسی

ریلی میں شریک قبائلی رہنماوں کا کہنا تھا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ نارض بلوچوں کو بیرونی ملک بٹھانے میں ہمارے بلوچوں کا ہی کردار ہے کیونکہ یہاں کے لیڈروں نے کوئی کام نہیں کیا

سابق فراری کمانڈر لعل محمد بھی ریلی میں شریک ہوئے۔ پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔