تحریک انصاف چھاگئی، پنجاب کے 3 ایم پی اے پارٹی میں شامل ہونے کو تیار

تحریک انصاف چھاگئی، پنجاب کے 3 ایم پی اے پارٹی میں شامل ہونے کو تیار


لاہور(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے تین ارکان شہاب الدین سیہڑ، احمد شاہ کگھہ اوراحسن فتیانہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ تینوں ارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ارکان میں شہاب الدین سیہڑ، احمد شاہ کگھہ اوراحسن فتیانہ شامل ہیں۔ شہاب الدین سیہڑکا تعلق پیپلز پارٹی اور احمد شاہ کگھہ کا تعلق ق لیگ سے ہے۔ جبکہ احسن فتیانہ فیصل آباد سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پنجاب ہی سے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم احمد انور بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں اُلجھ پڑے

 تینوں اراکین پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔ پنجاب کے عوام استحصال اور کرپشن سے عاجز آچکے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب کی واحد اکثیریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

عمران خان نے شامل ہونے والے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایک خاندان کے ہاتھوں میں مرتکز وسائل چھڑوا کر عوام میں تقسیم کرنے کا وقت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قومی خزانے کو شیر مادر کیطرح برتنے والوں سے جواب طلبی ناگزیر ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے ذوالفقاربھٹو ہی تھے: بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو محروم رکھ کر بیرون ملک تجوریاں بننے والوں کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے۔ قوم کی لوٹی گئی دولت واگزار کروا کر ہی دم لیں گے۔ نظام حکومت کی اصلاح اور عوام کی بہبود پر بھرپور محنت کریں گے۔