آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب


 24نیوز: آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ ساڑھے چھ ہزار ایتھلیٹس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کا 89رکنی دستہ بھی گیمز میں شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ 1 اپریل تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں70 ملکوں کے چھ ہزار چھ سو مرد اور خواتین کھلاڑی گولڈ میڈلز کیلئے نبرد آزما ہوں گے۔

 پاکستان کا 89 رکنی دستہ بھی دس مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائے گا۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں بہتر کارکردگی کے عزم کے ساتھ آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ پہنچی ہے جس کی ٹریننگ نئے غیر ملکی کوچ روٹ اولٹیمنز نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہینوں نے ونڈیز کو وائٹ واش کردیا
 
 پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، اسکواش اور تائی کوانڈو میں بھی اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں آسٹریلیا کی ثقافت، معاشی ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کی منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ آسٹریلیا پانچویں مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔