گوجرانوالہ اجتماعی شادیاں، 12جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

گوجرانوالہ اجتماعی شادیاں، 12جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے


گوجرانوالہ (24نیوز) اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی ۔ جس میں 12 جوڑے شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے اس موقع پر دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بینڈ باجا دلہا اور لڈی ڈالتے باراتی حصہ ہیں ایمن آباد میں کی جانے والی اجتماعی شادیوں کا۔ جہاں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 12 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ رسول کریم ﷺ سنت پرعمل کرتے ہوئے غریب بیٹیوں کی شادیاں کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے گولی سے نہیں:آصف زرداری
 
شادی میں دلہا دلہن کے گھر سے 25,25 افراد نے شرکت کی شادی میں دلہنوں کو ضروریات زندگی کا سامان بطور جہیز بھی دیا گیا جس میں دلہا اور دلہن کے لئے ملبوسات بھی شامل تھے اس موقع پر دلہا اور دلہنیں انتہائی خوش دکھائی دئیے اور کچھ والدین کی یاد میں افسردہ بھی نظرآئے۔شادی میں انتظامیہ کی جانب سے باراتیوں کے لئے پر لطف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔