عمران خان اور شیخ رشید کے بعد نواز شریف نے بھی لعنت بھیج دی

عمران خان اور شیخ رشید کے بعد نواز شریف نے بھی لعنت بھیج دی


فیصل آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، عدالت میں ان کا جھوٹ روز بےنقاب ہو رہا ہے، کبھی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پیچھے بیٹھنے والا نہیں مقابلہ کروں گا۔

فیصل آباد کے علاقہ سمندری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے تاکہ ملک کے عوام دیکھتے کہ مجھے دن رات عوام کی خد مت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا عدالت میں ان کا جھوٹ روز بےنقاب ہو رہا ہے، میرے خلاف مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، کبھی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پیچھے بیٹھنے والا نہیں، مقابلہ کروں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم پر مقدمہ 1962 سے چل رہا ہے تب میں 12 سال کا تھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ کس بات پرمقدمہ چل رہا ہے، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تونکال دیا گیا۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے?

یہ بھی پڑھیں: مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا

نواز شریف نے کہا کہ م عدالت سے سیدھا فیصل آباد آرہا ہوں۔ میں عدالت میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ نوا زشریف نے قوم کی تین بار خدمت کی ہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھارت کو ایٹمی دھماکے کرکے منہ توڑ جواب دیا ، سی پیک بنا کر دیا،بجلی کے بحران کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی ،اگلے مہینے فیصل آباد میں بھی ملتان موٹروے کھلنے والی ہے اور پھر آپ فیصلہ کریں گے کہ آپ نے ملتان سے کراچی جانا ہے تو موٹر وے سے جائیں یا ہوائی جہاز سے؟ میں اسی سوچ میں تھا کہ میں تو ملک وقوم کی خدمت کر رہا تھا مجھے کس بات کی سزا دی گئی ؟

نواز شریف نے  کہا کہ ہم کسی کو ملک کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے چند افراد کوپاکستان پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے  کہا  کہ آج تک ایک روپے کی رشوت نہیں لی۔ ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا  اور میں ایسے پیسوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

واضح رہے نواز شریف کے خطاب سے کچھ دیر پہلے مریم نواز نے بھی ٹویٹ کی تھی کہ نیب مقدمہ کی سماعت براہ راست نشر کی جائے۔