عمران خان بھی نواز شریف کی ایکسٹینشن ہے: بلاول بھٹو

عمران خان بھی نواز شریف کی ایکسٹینشن ہے: بلاول بھٹو


گڑھی خدا بخش(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو حقیقی پہچان دی۔

گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان سٹیل ملز کا قیام ممکن بنایا ، لینڈ ریفارمز کا آغاز کیا، پہلی بار مزدور کی اجرت کا نفاذ کیا ۔ اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو لازمی مضمون قرار دیا۔ ایٹمی طاقت کا آغاز کیا۔ انھوں نے فیڈرل فلڈ کمیشن کا قیام ممکن بنایا۔ ملک کو متفقہ آئین دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا، مریم نواز

انھوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی ووٹ کی عزت نہیں کی آج ووت کے تقدس کی تحریکیں چلا رہے ہیں۔ نواز شریف ووٹ کی تقدس کی بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔ میا ں صاحب آپ سے ملک نہیں چلے گا۔ نواز شریف مولا جٹ بن کر ججوں کو ڈراتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان کا بچھڑا ہوا ساتھی عمران خان بھی نواز شریف ہی کی ایکسٹینشن ہے۔ نواز شریف اور عمران خان کی سیاست اور منافقت ایک ہی ہے۔ بنی گالا اور جاتی عمرا جانے والوں کو پیپلز پارٹی سے خطرہ ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی کی سیاست امیروں جبکہ ہماری سیاست غریبوں کے لیے ہے

انھوں نے مزید کہا کہ بی بی شہید بینظیر بھٹو کا خواب غربت کاخاتمہ تھا ہم نے 6 لاک خاندانوں کو غربت سے نکالا۔