نیب سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف متحرک ہوگئی

نیب سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف متحرک ہوگئی


(24 نیوز) نیب نے پرویز مشرف کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی، نیب نے ن لیگ کے رہنما امیر مقام رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات پر جانچ پڑتال کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق نیب سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف متحرک ہوگئی۔ نیب نے پرویزمشرف کے خلاف کرپشن اورآمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی۔ نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک زبیرکو انکوائری افسر نامزد کیاگیا ہے۔

دوسری طرف چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں نیب نے ن لیگ کے رہنما امیر مقام کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پرانکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیرمین نیب نے ڈی جی نیب کے پی کے کو امیرمقام کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں الجھ پڑے

نیب نے رکن قومی اسمبلی مولوی امیرزمان کے خلاف ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمالک کاکڑ کے خلاف بھی ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کے الزام میں ڈی جی نیب بلوچستان کو جانچ پڑتال کا حکم دے دیا گیا۔

 یہ بھی ضرور پڑھیں: تحریک انصاف چھاگئی، پنجاب کے 3 ایم پی اے پارٹی میں شامل ہونے کو تیار

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم پشاورمحمدعاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کےغیرقانونی استعمال اور ملازمین میں غیرقانونی اعزازیہ تقسیم کرنے کے الزامات پر جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔

پڑھنا مت بھولیں: کرپشن کا سو چ بھی نہیں سکتا:نواز شریف

نیب نے گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹرحسن خان اماچہ، سابق ڈائرکٹرصحت ڈاکٹرمحمدنظیم خان سمیت آٹھ افراد کے خلاف کرپشن کے الزامات میں مقامی عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب ڈائریکٹربن کر بلیک میل کرنے والے نوسربازجمیل احمدکوبھی گرفتار کرلیاگیا۔