معروف اداکارہ عائشہ خان نے انڈسٹری کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی

معروف اداکارہ عائشہ خان نے انڈسٹری کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی


(24 نیوز) پاکستان کی معروف ادکارہ عائشہ خان نے انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا، روان ماہ شادی کرنے جارہی ہیں۔ عائشہ خان نےمنگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کردی۔

24 نیوز کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سٹار عائشہ خان نے انڈسٹری کو خیر باد کہا تو ان کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے۔ لیکن سب اس بات پر حیران تھے کہ آکر انھوں نے ایسا کیوں کیا۔ انھوں نے اپنے منگیتر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بھارتی صحافی کا پاکستانی سپر ہیروئن ماہرہ خان کے نام کھلا خط

عائشہ خان نے انڈسٹری اس لئے چھوڑی کیونکہ وہ رواں ماہ شادی کرنے جارہی ہیں۔ عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیترمیجرعقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں مداحوں کے پیار اور دعاؤں پرشکرگزار ہیں۔

عائشہ خان نے اپنے فنی کیریر میں کئی سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یا یوں کہئیے کہ عائشہ خان کی اداکاری کی وجہ سے کئی ڈرامے سپرہٹ ہوگئے۔