آئندہ پورے ہفتہ کیلئے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

آئندہ پورے ہفتہ کیلئے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی


اسلام آباد (24 نیوز) ملک میں جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کو ہے۔ اکثر علاقوں میں باران رحمت کی نوید آگئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئندہ پورا ہفتہ ملک کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

24 نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ پورا ہفتہ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ بارش کا سلسلہ 8 سے 15 اپریل تک جاری رہےگا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹوئٹی فورنیوز ہر بار سب سے آگے، مریم نواز نے بھی اعتراف کر لیا

لاہور اور گردونواح میں تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ فیصل آباد، جڑانوالہ، اوکاڑہ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ سکھر لاڑکانہ، شکار پور سمیت بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش ہو گی۔

جڑواں شہروں کےعلاوہ مری، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: