کراچی، اغوا ہونے والے دونوں بھائی مل گئے

کراچی، اغوا ہونے والے دونوں بھائی مل گئے


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے باغ کورنگی سے اغواء ہونے والے دو سگے بھائی گھر واپس لوٹ آئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی میں سڑک پر احتجاج کرتے یہ علاقہ مکین اور اہلخانہ ہیں،ان کم عمر بھائیوں کے جنہیں گزشتہ روزباغ کورنگی سے مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا۔ سولہ سالہ حارث اور چودہ سالہ شایان کو ٹیوشن سے واپس گھرآتے ہوئے اغوا کیا گیا، اغوا کاروں سے جان بچا کر بھاگنے والے تیسرے بھائی شعیب نے ساری صورتحال سے گھر والوں کو آگاہ کیا۔

واقعے کا مقدمہ کورنگی عوامی کالونی تھانے میں درج کرادیا گیا،ایک روز گزرنے کے بعد بھی کوئی خبر نہ ملنے پر بچوں کی والدہ غم سے نڈھال نظرآئیں۔ ماں باپ کی دعائیں رنگ لے آئیں اور دونوں بھائی بدھ کی شام گھر لوٹ آئے،جن کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد شاہ فیصل کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔