جب تک تعلیم کو ترجیح نہیں دینگے ملک ترقی نہیں کرسکتا:خورشید شاہ

 جب تک تعلیم کو ترجیح نہیں دینگے ملک ترقی نہیں کرسکتا:خورشید شاہ


سکھر (24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک تعلیم کو ترجیح نہیں دینگے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

مجھے خوشی ہے کہ سکھر میں ایک اور انسٹیٹیوٹ کا اضافہ ہوا ہے،جب تک ہم اپنے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دینگے تب تک پاکستان کی ترقی نہ ممکن ہے، علم سے ہی نظریہ آتا ہے، کتابیں پڑھ کر انسان تعلیم تو حاصل کر لیتا ہے مگر علم نہ سیکھے تو کوئی فائدہ نہیں، ذوالفقار علی بھٹو سے دنیا کے بڑھے بڑھے سیاستدان ڈرتے تھے،بھٹو شہید اپنی جدوجہد کی وجہ سے تاریخ میں امر ہو گئے۔

ہم ایسی دنیا میں دھکیلے گئے ہیں جہاں مذہب کو سیاست بنایا گیا، یہ پاکستان نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے, مستقبل کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں،ویسے تو میں اب بھی نوجوان ہو مگر جب جوان تھا تب بھی اپنے ملک کے بارے میں سوچتا تھا، ہم جہالت کے خلاف جنگ کرکے آج کی نسل کو تعلیم دینا چاہتے ہیں، ہم یہاں تعلیم کے ساتھ ہیلتھ اور اسپورٹس کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer