فصل ڈبل کرانے کا لالچ کسانوں کو لے ڈوبا

فصل ڈبل کرانے کا لالچ کسانوں کو لے ڈوبا


وزیر آباد(24نیوز) وزیرآباد میں ڈبل شاہ کےبعد ڈبل فصل کرنے کا چکرچل گیا، کسانوں نے انسانی اورجانوروں کی بیماریوں کے انجیکشن اور کیپسول ملاکر اسٹابری کی فصل پر سپرے کیا۔ فصل جل کرتباہ ہونے سے لاکھوں کانقصان ہوگیا۔

دگنی فصل کرنے کا چکرالٹا چل گیا،وزیرآبادکے کسان اپنی اسٹابری کی فصل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے،کسانوں نے زرعی ادویات میں انسانی اور جانوروں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات ملا کراسٹابری کی فصل پرسپرے کروایا ۔

لالچ میں ڈوبے کسانوں نے اپنی فصل کئی گناہ بڑھانا چاہی لیکن انہیں کیا معلوم تھا سپرے سےانہیں انکی اصل فصل سے ہی ہاتھ دھونا پڑے گا،کچھ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل تو اچھی ہونا تھی لیکن بارشوں اور ژالہ باری سے اسٹابری کی فصل کو نقصان پہنچا۔

کسان اپنی فصل پر فی ایکڑ ڈھائی لاکھ روپے لگا کر سات لاکھ کمانا چاہتے تھےجنہوں نے لالچ نہیں کیا ان کی فصل اچھی رہی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer