جسٹس قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

 جسٹس قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش


اسلام آباد(24نیوز)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوا .اجلاس میں جسٹس عظمت سعید, جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی شرکت کی.

جوڈیشل کمیشن کی سفارش غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کوبھجوائی جائے گی،جسٹس قاضی محمد امین پہلے لاہور ہائیکورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔جسٹس قاضی محمد امین کی سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہونے والی نشست پر تقرری کی سفارش کی گئی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer