برطانوی پاؤنڈ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

برطانوی پاؤنڈ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 190 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا،تاہم اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قدر141 روپے 39 پیسے برقرار رہی،یورو کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 158 روپے 82 پیسےاور برطانوی پاونڈ کی 20 پیسے کم ہو کر 186 روپے ایک پیسے رہ گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 143 روپے برقرار رہی لیکن یورو کی قیمت فروخت 2 روپے 20 پیسے اضافے سے 162 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت 3 روپے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 190 روپے ہوگئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔