کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لینا مہنگا پڑگیا

کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لینا مہنگا پڑگیا


کراچی (24نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکارکورشوت لینا مہنگا پڑگیا، شہری نے رقم وصول کرتے ہوئے ویڈیو بنالی، ٹریفک اہلکار کو آخر کار شہری کے پیسے واپس ہی کرنا پڑے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کو شہری سے رشوت لینا مہنگا پڑگیا۔ منگھو پیر کے علاقے میٹ ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک سوزوکی اہلکار کوروکااوررشوت طلب کی  جس پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کی رنگے ہاتھوں رشوت لیتے وقت ویڈیو بنا ڈالی ۔

ویڈیو بنتے دیکھ کر اہلکار کے ہاتھ پیر پھول گئے جس کے بعد شہری کو گلے لگا کر پیار سے چومتا رہا لیکن کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا۔  ٹریفک اہلکار کو آخر میں شہری کو پیسے واپس ہی کرنا پڑے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔