بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، زلفی بخاری نے خوشخبری سنادی

 بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، زلفی بخاری نے خوشخبری سنادی


اسلام آباد(24نیوز) این ایل سی کے زیر اہتمام ایوان صدر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ بےروزگاری ختم کرنا عمر ان خان کا ویژن ہے،ٹیکنالوجی سمیت دوسرے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے ، ڈی جی این ایل سی نے کہا کہ این ایل سی نے اب تک 56 ہزار نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فر اہم کر چکا ہے۔

این ایل سی کے زیر اہتمام ایوان صدر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے انفراسٹر کچر پر توجہ دی لیکن بے روزگاری ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات نہیں اٹھائے۔

پاکستان میں ٹیکنیکل یونیورسٹیز کی کمی ہے، بے روزگاری ختم کرنا عمران خان کا ویژن ہے۔ بین اقوا می سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی این ایل سی میجر جنرل عاصم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے نو جوانوں کو تکنیکی تربیت کی ضرورت ہے۔ تکنیکی تعلیم کو قومی ایجنڈا قرا دیا جائے۔ سیمینار سے بین الاقو امی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں بڑا حصہ نوجوانوں کا ہے ۔اگر ان کو تکنیکی تر بیت دی جائے تو بین اقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیا ر ہو سکتی ہیں جس سے روزگار میں اضا فہ ہو گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔