اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا تو لات مار کر حکومت گرا دیں گے، بلاول بھٹو



گڑھی خدابخش(24نیوز) شہید نانا کی برسی پر بلاول پھٹ پڑے، کہا کہ 18ویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش نہ کرو، ایک لات مارکرتمہاری حکومت گرادوں گا۔

گڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعظم عمران خان کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو لات مار کرحکومت ختم کردیں گے۔وفاق کوسندھ نہیں اس کی گیس اورپانی چاہیے۔آج وفاق سندھ کے 120 ارب روپے پرسانپ بن کربیٹھاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کوون یونٹ نہیں بننے دیں گے، حکومت چابی سے اور ملک جادوسے نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب گردی سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، احتساب کےنام پر قوم کوبے وقوف بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئی قوم تعمیرکرنے والے وزیراعظم کوسولی پرلٹکادیاگیا۔سلیکٹڈوزیراعظم کے اردگردموجود لوگ بھٹوکے نظام اورعوام کےدشمن ہیں۔بتایا جائے کہ جس نے آئین بنایا وہ غدار تھا یاجس نے آئین توڑا وہ غدار تھا۔ ہمارانظریہ نہیں بدلا،تمہارابیانیہ بدلتارہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔