الیکشن میں مسترد ووٹوں پر

الیکشن میں مسترد ووٹوں پر"فافن" کی رپورٹ جاری


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات میں کتنےووٹ مستردہوئے، فافن نےرپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ 78 ہزار ووٹ مسترد کئے گئے۔

فافن کی رپورٹ کےمطابق  169 قومی وصوبائی اسمبلی کےحلقوں میں ہار جیت کامارجن کم جبکہ مستردووٹ زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9 لاکھ 6 ہزار،سندھ سے4 لاکھ 8 ہزار ووٹ مسترد ہوئے۔ بلوچستان سے 1 لاکھ 8 ہزار خیبر پختنونخواہ سے 2 لاکھ 48 ہزار ووٹ اور اسلام آباد کے تین حلقوں سے 4942 ووٹ مسترد ہوئے۔

پڑھنا مت بھولیں: "مریم نواز نے جیل میں اپناساتھی چن لیا"

فافن رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کے 21 ایسے حلقوں سے جیتی ہے جہاں مسترد ووٹوں کی تعدادفتح کے مارجن سے زیادہ تھی، جبکہ صوبائی اسمبلی کے41 ایسے حلقے ہیں جہاں سےتحریک انصاف جیتی،وہاں مسترد ووٹ لیڈ سے زیادہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وزارت اعلیٰ سٹار پلس کہانی بن گئی

رپورٹ کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی کے 11، پیپلزپارٹی 6، بی اے پی 3 اور جی ڈی اے 2 حلقوں میں جیتی جہاں مسترد ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ تھے۔اسی طرح ن لیگ صوبائی اسمبلی کے 29، پیپلزپارٹی 13 اور ایم ایم اے 11 حلقوں سے جیتی جہاں مسترد ووٹ لیڈ سے زیادہ تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔