ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق


ڈیرہ اسماعیل خان (24نیوز)  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا. لواحقین نے اسپتال روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق  مریالی کے رہائشی ثناء اللہ نامی شخص کو معدہ کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا, جہاں ڈاکٹروں نے معمولی تکلیف کا کہہ کر مریض داخل کر لیا جبکہ صبح ثناء اللہ نامی شخص کی ہلاکت واقع ہوئی۔ لواحقین نے ہسپتال روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ والد خون کی الٹیاں کرتے رہے لیکن کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا یہ سرکاری ہسپتال ہے اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی لمحہ فکریہ ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: سپریم کورٹ نے ادویات  کی قیمتیں منجمند کردیں

اگر ہمارا مریض شدید عارضے میں مبتلا تھا تو ہمیں بتایا کیوں نہیں گیا, ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹر وں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔