مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی انتہا،پانچ نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی انتہا،پانچ نوجوان شہید


سری نگر( 24نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی تھم نہ سکی،ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گاوں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا،دوسری جانب بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری شہری زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا، جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کی تشکیل میں الجھے عمران خان کو ٹرمپ نے جھٹکا دیدیا
گزشتہ روز بھی ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو محاصرے کے دوران شہید کردیا تھا،قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماو¿ں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔