ہمارے اکابرین ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کا بستر ہو گی: فواد چودھری

ہمارے اکابرین ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کا بستر ہو گی: فواد چودھری


اسلام  آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چودھری نے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور بننے والے وزیروں اور اکابرین کو  ذہن نشین کروایا کہ عوام کو تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ ہیں، اس لیے ہماری کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں۔ ہمارے اکابرین یہ ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کا بستر ہو گی۔ لوگ جلد اور موثُر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔