سونے کے زیورات کی خریداری میں کمی

سونے کے زیورات کی خریداری میں کمی


اسلام  آباد(24نیوز) سونا مہنگا ہو گیا یا دوسرے اخراجات بڑھ گئے؟ پاکستان میں سونے کے زیورات کی خریداری 12 فیصد کم ہو گئی۔ تاہم کمی کے باوجود 3 ماہ میں 48 ارب روپے کا سونا خریدا گیا۔

پاکستان میں مہنگائی کا جادوچل گیا یااخراجات نے ہاتھ روک دیئے۔  تین ماہ میں سونے کے زیورات کی خریداری 12 فیصد کم ہوگئی تاہم اس کے باوجود 48 ارب کاسوناخریدا گیا۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق سال 2018 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 9 ہزار900 کلوگرام سونا خریدا گیا۔ اپریل سے جون تک 6 ہزارکلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے ۔ 

پڑھنا مت بھولیں: ڈالر سستا، برطانوی پونڈ کی قیمت بڑھ گئی

رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران دنیا میں مجموعی طور پر758 ٹن سونا خریدا گیا۔ سب سے زیادہ 229 ٹن سونا چینیوں نے خریدا، بھارت میں 187 ٹن سونا فروخت ہوا۔ سونے کی اوسطا فی کس خریداری کے لحاظ سے ہانگ کانگ کا دنیا میں پہلا نمبررہا۔  ہانگ کانگ میں سونے کی فی کس خریداری 6.2 گرام رہی، پاکستان میں یہ شرح صرف صفراعشاریہ دو گرام رہی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔