اسد عمر کا امریکا کو منہ توڑ جواب

اسد عمر کا امریکا کو منہ توڑ جواب


24نیوز: پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکا کو کرارا جواب دے دیا۔انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی فکر چھوڑ کر اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے۔

ایک انٹر ویو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہمارے بیرونی قرضوں کی صورتحال سنجیدہ ہے لیکن ہمیں اپنے چینی قرضوں کا زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید شفافیت لائیں گے اور مائیک پومپیو کے اس بیان کا جواب دیں گے۔

پڑھنا مت بھولیں: ہمارے اکابرین ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کا بستر ہو گی، فواد چودھری

یاد رہے کہ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی نگرانی کریں گے کہ آیا عمران خان کی نئی حکومت چینی قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کے قرضوں کا استعمال تو نہیں کرے گی۔

علاوہ ازیں اسد عمر نے کہا کہ آئندہ 6 ہفتوں میں معیشت کی بہتری کے لیے 10 سے 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔