کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی

کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی


  کراچی ( 24نیوز )  گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 5 رکنے ٹارگٹ کلر گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو قتل میں ملوث رہے ہیں۔

فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 5 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ٹارگٹ کلرز میں کامران، عامر چلی، عرفان ،عمران اور اورنگزیب شامل ہیں۔ ملزمان نے پاپش نگر میں ایک پولیس کانسٹیبل مشتاق کو شہید کیا، 2015 میں سلیم اور عامر خان کو سنی فرقے کی بنا پرقتل کیا گیا، گرفتار ملزم کامران عرف پیجر پاپوش نگر میں یونٹ انچارج تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور اداکارہ شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی 

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں دوملزماں ثقلین اور مہدی کوگرفتار کیا گیا، ملزمان نے گزشتہ دنوں دو  نوجوانون  کو  بینک کی ملازمہ کوتنگ کرنے کے الزام پر برہنہ کرکے تشدد کیا اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔