چینی صدر کی فوجی افسران کو نجی کاروبار مکمل بند کرنے کی ہدایت

چینی صدر کی فوجی افسران کو نجی کاروبار مکمل بند کرنے کی ہدایت


  24نیوز : چینی صدر نے فوجی افسران کو اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخر تک مکمل بند کرنے کی ہدایت کردی، احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنےکی مہم کا حصہ ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخر تک مکمل بند کردیں اور جنگی تیاریوں پر توجہ دیں۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے احکامات سے نہ کوئی مستثنیٰ نہیں ہوگا اور نہ کسی کو رعایت ملے گی، میڈیا کے مطابق کہ صدر شی جن پنگ کے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنےکی مہم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی  

رپورٹ کے مطابق چینی فوج جو کاروباری ادارے چلارہی ان میں نرسری تعلیم، کمیونیکیشن ،بیرکس پروجیکٹس، پریس اینڈ پبلیکیشنز، کلچر اور کھیل، پرسنل ٹریننگ، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن، رئیل اسٹیٹ، میڈیکل کیئر اور سائنٹیفک ریسرچ وغیرہ شامل ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito